معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں ، درندگی ہے،بلاول بھٹو
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا،
بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا،پاکستان کی بہادر افواج، خصوصاً ہماری جانباز فضائیہ، پوری عزم و حوصلے کے ساتھ جواب دے رہی ہیں،
کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاکستان ایک ہے، متحد ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ اور بلا اشتعال حملوں میں مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے،معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہے،ایک ناقابلِ شکست قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ پاکستان کی مسلح افواج پوری قوت سے بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں،
بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کو کچل دیا جائے گاہم اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کریں گے،پاکستان متحد ہے، سر اٹھا کر کھڑا ہے، اور مکمل طور پر تیار ہے