قومی خبریں

اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنیکا ڈرافٹ اخباری صنعت کیخلاف معاشی جارحیت ہے،ایکشن کمیٹی

کوئٹہ: ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ 58 ویں روز بھی جاری رہا۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات۔جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔

احتجاجی کیمپ کے شرکاءکہنا تھا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ بلوچستان کا پرنٹ میڈیا آج اپنے حقوق۔توجہ۔اور بقاءکیلئے سراپا احتجاج ہے بہ جنبش قلم پوری صنعت کو بند کرنیکی کوششیں کی جارہی ہیں

غیرمساوی رویہ کی وجہ سے بلوچستان کے اخبارات و جرائد پہلے ہی شدید مالی دباﺅ میں رہے ہیں اور اب حکومت کی جانب ست اشتہارات کو مکمل طور پر BPPRA پر منتقل کرنیکی کوششوں سے پوری اخباری صنعت میں تشویش پائی جاتی ہے

کیونکہ اقدامات زمینی حقائق کے برعکس کرنیکی کوشش کی جارہی ہے جو نا صرف معاشی قتل بلکہ انسانی حقوق کیخلاف بھی جارحیت تصور کی جارہی ہے۔

علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاءکا کہنا تھا کہ جب تک اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کا ڈرافٹ واپس نہیں لیاجاتا احتجاجی کیمپ اور اخباری صنعت کی بقاءکی تحریک جاری رہے گی۔