قومی خبریں

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا جھنگ کا دورہ، محرم انتظامات کا تفصیلی جائزہ

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جھنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈی سی آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر اور ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

کمشنر فیصل آباد مریم خان اور آر پی او ذیشان اصغر بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔اجلاس میں ارکان اسمبلی غضنفر عباس، اسلم بھروانہ، یعقوب شیخ اور فیصل حیات جبوآنہ کے علاوہ امن کمیٹی ممبران اور مجالس و جلوسوں کے منتظمین نے بھی شرکت کی۔

عظمیٰ بخاری نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جلوسوں کے روٹس کسی صورت تبدیل نہ کیے جائیں اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے صبر، برداشت اور تحمل کا درس دینے کی اپیل کی۔وزیر اطلاعات نے سیف سٹی اتھارٹی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے بریفنگ لی۔ ساتھ ہی انہوں نے جھنگ شہر میں مرکزی جلوس کے ساڑھے تین کلومیٹر روٹ کا دورہ بھی کیا۔

عظمیٰ بخاری نے سبیل پوائنٹس، صفائی، لائٹس، پانی کے چھڑکا¶ اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی چیکنگ کو مزید م¶ثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، ایسے اکا¶نٹس کی کڑی نگرانی ہو رہی ہے اور نفرت پھیلانے والے کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے گی۔آخر میں وزیر اطلاعات نے امام بارگاہ مہاجرین کا دورہ کرکے منتظمین سے ملاقات کی اور محرم انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔