قومی خبریں

یوم پاکستان کے حوالے سے افواج پاکستان کا بھر پور فوجی اور دفاعی قوت کا مظاہرہ

اسلام آباد:یوم پاکستان کے حوالے سے افواج پاکستان کی مشترکہ پریڈ جمعرات کے روز شکر پڑیاں کے پریڈ گراﺅنڈ میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی تھے جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،وفاقی وزراء،اراکین پارلیمنٹ ،سفارت کاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔بریگیڈئر اظہر یاسین مشترکہ پریڈ کے پریڈ کمانڈر تھے ۔وزیر اعظم عمران خان کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے اس پریڈ میں شرکت نہیں کر سکے ۔صدر عارف علوی کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا وہ مخصوص صدارتی بگھی میں پریڈ گراﺅنڈ میں آئے تو انہیں پریڈ کمانڈر کی طرف سے قومی سلام پیش کیا گیا جس کے بعد قومی ترانہ ہوا ۔تلاوت کلام پاک سے پریڈ کا آغاز ہوا ۔صدر عارف علوی نے بعد ازاں پریڈ کا معائنہ کیا اور اسلامی لی ۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے فلائی پاسٹ کی قیادت کرتے ہوئے ایف 16 بلاک 52 کا جدید ترین لڑاکا طیارہ اڑایا۔