قومی خبریں

قانون کی عملدرآمدی ہر صورت یقینی بنائی جائےگی،عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں اشیائے خودرونوش کی وافر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم سے حکومتی میڈیا ٹیم نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا رمضان المبارک میں احساس پروگرام کی 5 تقاریب منعقد کر رہے۔ وزیراعظم نے کہا عوام کو ریلیف کے لیے کوئی بھی اقدام سے گریز نہیں کروں گا۔ وزیراعظم نے کہا ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرنا اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا قانون سے کوئی بالاتر نہیں، وزیراعظم انتشتارپھیلانے اور قانون کوچیلنج کرنےوالوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعظم نے کہا کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، پیش ہو کر سوالات کے جوابات دینے ہوں گے، وزیراعظم نے کہا سیاسی جماعتوں کا جتھے لیکر اداروں پر چڑھائی قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا جتھے لے جا کر اداروں کو دباو میں لانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا قانون کی عملدرآمدی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم نے کہا یہاں کوئی جنگل کا قانون نہیں ہو سکتا، امیر کے لیے کچھ اور غریب کے لیے کوئی اور قانون ایسا نہیں ہو سکتا ۔