پی ٹی اے ٹریبونل میں ممبر فنانس کی عدم تعیناتی ، وزیر اعظم شہباز شریف ذاتی حیثیت میں 18مئی کو طلب ریٹائرڈ ججز نے نظام کو زیادہ نقصان پہنچایا ، انہیں ٹریبونلز میں جانے کا شوق ہوتا ہے،جسٹس محسن اخترکیانی
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے ٹریبونل میں ممبر فنانس کی عدم تعیناتی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو 18مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے ہیں کہ وزیر اعظم خود عدالت میں آ کر وضاحت کریں کہ تاحال تقرری کیوں نہیں کی گئی۔سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایک ریٹائرڈ جج کو ٹریبونل کا ممبر تعینات کیا جا چکا ہے،اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ججز نے نظام کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور انہیں ٹریبونلز میں جانے کا شوق ہوتا ہے۔عدالت نے واضح کیا کہ اگر 18مئی تک ممبر فنانس کی تقرری نہ کی گئی تو وزیرِاعظم کو پیش ہو کر وجوہات بتانا ہوں گی۔