کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پی ایس ایل 9 میں سفر تمام
کراچی:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پی ایس ایل 9 میں سفر تمام۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 9 کے پہلے ایلیمینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بآسانی شکست دے دی۔ پاکستان سپر لیگ 9 اب اپنے اختتام سے صرف 2 میچوں کی دوری پر ہے۔ پاکستان سپر لیگ 9 کے سلسلے میں پہلا ایلیمینیٹر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ مارٹن گپٹل کی نصف سینچری کی بدولت شاداب 11 مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنانے میں کامیاب رہی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر 20 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔جواب میں عماد وسیم نے ابتدائی اوور میں ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن روند ڈالی۔یوں 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 اوورز مکمل ہونے سے قبل ہی ، 19 ویں اوور میں 135 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے صرف عمیر بن یوسف نصف سینچری اسکور کر کے نمایاں رہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے صرف 12 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل لکیں۔ واضح رہے کہ آج کے میچ کی فاتح ٹیم کو فائنل تک رسائی کیلئے ایک اور فتح حاصل کرنا ہو گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایلیمینیٹر 2 میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرنا ہو گا۔ ایلیمینیٹر 2 کی فاتح ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی۔