قومی خبریں

یکم مارچ سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں یکم مارچ سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ سماجی رابطوں کی وےب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اےک ٹوئٹ مےں وفاقی وزےر تعلےم نے کہا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم مارچ سے ہفتے میں 5 روز کھل جائیں گے۔ کورونا کی وجہ سے بڑے شہروں میں اسکولوں پر کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق 28 فروری سے ختم ہو رہا ہے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کچھ بڑے شہروں کے اسکول 28 فروری تک مرحلہ وار کلاسز لیں گے۔ اللہ کے فضل سے ہم نارمل حالات کی جانب جا رہے ہیں۔