انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئیں
کراچی:انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئیں ۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر279.10روپے سے کم ہو کر279روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں4پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر281.22روپے سے بڑھ کر281.26روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قدر305.95روپے سے بڑھ کر306.20روپے ہو گئی اسی طرح3پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر358.24روپے سے بڑھ کر358.27روپے پر جا پہنچی ۔