قومی خبریں

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا معاملہ، وزیراعظم کو تجویز کردہ تینوں فوجی افسران کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد : نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا معاملہ، وزیراعظم کو تجویز کردہ تینوں فوجی افسران کے نام سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کی تعیناتی کے حوالے سے وزارت دفاع کی سمری بدھ کے روز وزیراعظم ہاوس کو موصول ہو گئی تھی، جس میں 3 فوجی افسران کے نام تجویز کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز، لیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سمری میں تجویز کردہ ناموں کا جائزہ لیں گے جس کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے ایک نام فائنل کیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے نئے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔وزیراعظم کل سمری پر باقاعدہ دستخط کریں گے جس کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب آج صبح وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔