گورنربلوچستان کی مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر کی بیٹی سے تعزیت ،فاتحہ خوانی کی
کوئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائشگاہ پر گئے اور انکی بیٹی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی.اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر نے پوری دنیا بالخصوص اسلامی ممالک میں ایٹمی طاقت کا تاج پاکستان کے سر پر رکھ کر ایک نئی تاریخ رقم کی اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا. گورنر بلوچستان نے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کو یقین دلایا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں. اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور نذر بلوچ بھی موجود تھے۔