بین الاقوامی خبریں

ڈالر کو ہتھیار بنانا امریکہ کی سنگین غلطی تھی ، ولادمیر پیوٹن

ما سکو :روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی میں ڈالر کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا امریکا کی ایک بڑی غلطی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انے ایک انٹرویو میں روسی صدر نے کہا کہ ڈالر کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے امریکی معیشت متاثر ہوئی اور دنیا بھر میں امریکی طاقت کمزور ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ملکوں کی تجارت کو محدود کر کے اور اثاثوں کو منجمد کرکے امریکا نے دنیا کو ایک غلط سگنل دیا، یہ وہ اہم ہتکھنڈے تھے جس نے امریکا کا بھرم دنیا پر قائم رکھا۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ 2022 تک 80 فیصد روسی غیر ملکی لین دین ڈالر میں کی جاتی تھی جبکہ دیگر ممالک کی 50 فیصد لین دین امریکی ڈالر میں کی جاتی تھی، اب یہ تعداد 31 فیصد تک کم ہو چکی ہے جبکہ دوسری کرنسی کا استعمال بھی بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں ہماری 3 فیصد لین دین یوآن میں تھی جو آج 34 فیصد ہو چکی ہے۔