قومی خبریں

وزیراعظم کی صدر ن لیگ نوازشریف سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاق اور پنجاب ایسی پالیسیاں اپنائیں کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے، ہمیں عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا ہے،نوازشریف کی ہدایت
لاہور: وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں ن لیگ کے صدر نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے صدرن لیگ نوازشریف سے ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا،وزیراعظم نے بین الاقوامی صورتحال سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔دوران ملاقات صدر ن لیگ نوازشریف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب ایسی پالیسیاں اپنائیں کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے، ہمیں عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا ہے۔ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔