پاک چین دوستی اور سی پیک کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے، شیخ رشید احمد
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی اور سی پیک کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان امن کا داعی ملک ہے اور ہمارا واضح اعلان ہے ہم اپنی سر زمین کو افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے جبکہ پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے وابستہ ہیں۔آزاد کشمیر الیکشن رینجرز اور ایف سی کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے وزارت داخلہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اربکستان کے دو روزہ کامیاب دوراہ سے واپس آئے ہیں انہوں نے قراقرم ہائی وے حادثہ کے حوالے سے کہا کہ 14 جولائی کو قراقرم ہائی وے پر جو حادثہ ہوا نو چینی بھی شامل تھے وزارت داخلہ نے تمام فورسز کو کہا ہے چائنیز کی سیکورٹی کو مزید سخت بنایا جائے سیکورٹی ایجنسیز جائے حادثہ پر گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یقین دلاتے ہیں پاک چین دوستی دشمنوں کو معاف نہیں کیا جائے گاایسے حادثات سے بالاتر ہو کر یہ دوستی ہے میری چائنیز سفیر سے ملاقات ہوئی ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاوزیر اعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود کو چین جانے کی ہدایت کی ہےسی پیک کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گےپاکستان امن کا داعی ہے انہوں نے مزید کہا±کہ پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے وابستہ ہیں۔ شیخ رشید نے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم کے ہمراہ کشمیر الیکشن مہم پر جاو¿ں گااورانشاءاللہ کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگیہم الیکشن کے لیے رینجرز اور ایف سی کو تعینات کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہندستان پاکستان میں مداخلت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ہمارا واضح اعلان ہے ہم اپنی سر زمین کو افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے بس واقعہ منظم طریقے سے کروایا گیاچائنیز کی سیکورٹی ہمارا فرض ہے اور ہم اسکو یقینی بنائیں گے