سورج کی شعاعوں سے جلد کی حفاظت
سورج کی شعاعوں سے نہ صرف جلد جھلس کر سیاہ ہو جاتی ہے بلکہ سورج کی الٹراوائلٹ ریز اسکن کینسر کا بھی سبب بنتی ہیں۔اس سے محفوظ رہنے کے لئے تیز دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کریں یا دن کے وقت باہر نکلنے سے پہلے ایسے معیاری سن بلاک لوشن کریم کا استعمال کریں۔جس میں SPF20 یا SPF30 شامل ہو۔اگر آپ کو 2 گھنٹے سے زیادہ دیر تک دھوپ میں رہنا ہے تو اس کریم کو دوبارہ لگائیں۔
٭دھوپ میں باہر نکلتے ہوئے چھتری یا شیڈ والی ٹوپی ضرور استعمال کریں۔
اگر آپ کی جلد سورج کی شعاعوں سے بری طرح جھلس گئی ہے اور تکلیف دے رہی ہے تو اس کے لئے ایک فیس پیک تیار کریں۔1 چائے کا چمچہ کھیرے کا رس اور 1 چائے کا چمچہ لیموں کا رس ملائیں اور اس میں 1 چٹکی ہلدی پاو¿ڈر ملا کر چہرے پر 15 منٹ تک لگائیں اور اس کے بعد ٹھندے پانی سے چہرہ دھو لیں۔
یہ فیس پیک لگانے سے جلد کو سکون ملے گا۔اس کے علاوہ دھوپ میں زیادہ وقت کام کرنے والے افراد اپنی جلد کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور ہر ہفتے باقاعدگی سے جلد کی کلینزنگ کریں۔
1 کھانے کا چمچہ شہد‘2 کھانے کے چمچے بادام کا پاو¿ڈر اور 1/2 چائے کا چمچہ لیموں کا رس ملا کر پیسٹ تیار کر لیں۔اس کے بعد اس پیسٹ سے چہرے پر آہستگی سے اچھی طرح مساج کریں۔مساج انگلیوں کے پوروں سے گولائی کے ر±خ پر (Circular Motion) سے کریں۔اس کے بعد چہرے کو گرم پانی سے دھو لیں۔ہفتے میں ایک مرتبہ اس طرح چہرے کی کلینزنگ کرنے سے جلد کی قدرتی تازگی و شادابی بحال ہو جائے گی۔